ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کم قیمت کا کھانا جلد:یوٹی قادرکا بیان

بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر کم قیمت کا کھانا جلد:یوٹی قادرکا بیان

Fri, 12 Aug 2016 12:40:38    S.O. News Service

بنگلورو۔11/اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہاکہ تملناڈو کی اما کینٹین کی طرز پر ریاست میں بھی تمام بس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں کم قیمت پر مسافروں کو کھانا مہیا کرانے کی اسکیم بہت جلد متعارف کرائی جائے گی۔آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں اور مصروف عوامی مقامات پر کم قیمت پر کھانا فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو اس تجویز سے با خبر کیا گیا ہے۔ سٹی کارپوریشن اور ایک نجی ادارہ کے اشتراک سے اس منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام بنگلور کی سطح پر آزمایا جائے گا۔ مرحلہ وار اسے ریاست بھر میں وسعت دی جائے گی۔ 
 


Share: